ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وزیر میٹی کی رنگ رلیوں کی سی ڈی کامعاملہ راج شیکھر سمیت 3صحافیوں کو نوٹس جاری

وزیر میٹی کی رنگ رلیوں کی سی ڈی کامعاملہ راج شیکھر سمیت 3صحافیوں کو نوٹس جاری

Mon, 30 Jan 2017 11:27:45    S.O. News Service

بنگلور،29جنوری ( ایس او نیوز)سابق ریاستی وزیر ایچ وائی میٹی جنسی اسکینڈل معاملہ کی جانچ کررہی سی آئی ڈی پولیس کے افسروں نے بلاری کے آر ٹی آئی ورکر راج شیکھر اور ٹی وی چینل پر اس سی ڈی کو نشر کرنے والے تین الیکٹرانک چینل سے جڑے صحافیوں کو تحقیقات کا سامنا کرنے اور سی آئی ڈی کے آگے حاضر ہونے نوٹس جاری کیا ہے۔  سی آئی ڈی پولیس ایچ وائی میٹی کے اس اسکینڈل کی جانچ کررہی ہے ۔ اس معاملہ میں جن آر ٹی آئی کا رکنوں اور صحافیوں نے اس کاغلط استعمال کیا ہے اور اس معاملہ سے ان کا کیا تعلق ہے اس سلسلہ میں سی آئی ڈی پویس جانچ کررہی ہے ۔ ان چار افراد کو یکم فروری کوبنگلور سی آئی ڈی دفتر پر پوچھتاچھ کیلئے حاضر رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔


Share: